ہر سیاسی پارٹی پر لازم ہے کہ وہ پرامن طریقے الیکشن میں حصہ لیں، ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ کی زیر صدارت عام انتخابات 2024 کے ضابطہ اخلاق اور شفاف انتخابات 2024 کے سلسلے میں ضلع لورالائی کے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس ڈپٹی کمشنر لورالائی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر،اسٹنٹ کمشنر بوئیردشتی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ زہری، ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سیدطیب زوار بخاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، نمائندہ محکمہ صحت لورالائی اور دیگر تمام سیاسی پارٹیوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم بلوچ نے تمام سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کا احترام کرنا ہر سیاسی پارٹی پر لازم ہے کہ وہ پرامن طریقے الیکشن میں حصہ لیں اور قبائلی رسم و رواج کا احترام کرتے ہیں ہوائی فائرنگ آتش بازی وغیرہ سے گریز کریں اور قومی سلامتی اداروں عدلیہ الیکشن کمیشن کے خلاف من گھرٹ الزامات اور پروپیگنڈو ں سے خود بھی باز رہیں اور اپنے کارکنوں کو بھی باز رکھیں ہر سیاسی پارٹی دوسری پارٹی کے احترام اور تقدس کا خیال رکھے اور اور مملکت خدائے داد پاکستان کے آئین اور اس کے تمام ادراوں کے تقدس کا بھی احترام و خیال رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور صوبائی حکومت کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کرنے کی تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی نے مزید تمام شرکاء کو آگاہ کیا کہ کسی بھی سیاسی جلسہ، جلوس کرنے سے پہلے ضلع انتظامیہ کو بروقت آگاہ کیا جائے اور این او سی کی فراہمی کے لئے انتظامیہ کو درخواست دی جائے۔ مزید ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ نے الیکشن کمیشن کے تجویز کردہ سائز کے علاوہ ہر قسم کے پوسٹر ز، بینرز اور وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کاروائی کی جائے گی۔تمام شرکاء سیاسی قائدین نے ضلع انتظامیہ کیساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے