کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس الٹ گئی، 2 خواتین جاں بحق، 25 افراد زخمی

حب(یو این اے)کوئٹہ سے کر اچی جانے والی مسافر بس الٹ گئی حادثے میں دو خواتین جاں بحق اور پچیس افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب حادثہ حب کے علاقے بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا، حادثہ کی شکار بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے