محبت کی فضاء میں انتخابات لڑنا چاہتے ہیں ہر جماعت کو سنجیدہ انداز میں عوام کے سامنے منشور پیش کرنے کا حق ہے،مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر این اے 264 کے نامزد امیدوار مولانا عبد الرحمن رفیق پی بی 44 کے نامزد امیدوار میر حشمت لہڑی بی بی 41کے نامزد امیدوار مولانا محمد ایوب بی بی 40 کے نامزد امیدوار رحیم الدین ایڈووکیٹ حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد اور دیگر نے مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی فضاء میں انتخابات لڑنا چاہتے ہیں ہر جماعت کو سنجیدہ انداز میں عوام کے سامنے منشور پیش کرنے کا حق ہے۔ جمعیت محبت اخوت کی علامت ہے،پرامن انداز میں انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی شناخت کو بچانے کیلئے جمعیت علماء اسلام کو مظبوط کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے،ہماری جماعت نیذاتیات اورنفرت کی سیاست کی بجائے ہمیشہ نظریاتی اہداف کو سامنے رکھ کر تاریخ ساز جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ جمعیت علماء اسلام اور عوام کے درمیان فاصلوں کی دیواریں کھڑی کرنے والے آج مکافات عمل کا شکار ہیں۔ تحمل اور برداشت کی پالیسی ہی کی بدولت آج غیر اسلامی قوانین کے پاس ہونے اور اسرائیل جیسے اسلام اور انسانیت دشمن ملک کو تسلیم کرنے کے منصوبے خاک میں ملیامیٹ ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی انتخابات میں کتاب کا نشان اسلام دوستی، خوشحالی اور ترقی کا نشان ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے