کورونا کی تیسری لہر کے باعث مریم نواز کی پیشی کل ملتوی
پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی کل نیب لاہور میں پیشی ملتوی ہوگئی ہےنیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیشی کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائیگا۔کورونا کی تیسری لہر کے باعث مریم نواز کی پیشی کو ملتوی کیا گیاترجمان نیب کے مطابق این سی او سی کی ہدایات اور مفاد عامہ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔ انتظامیہ کو سیکیورٹی اقدامات جلد ختم کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہےترجمان کے مطابق ادارے کو دباؤ میں لانے کیلئے تمام حربوں کو مسترد کرتے ہیں نیب کا کسی سیاسی گروہ یا جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان اورعوام سے ہے۔