ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سے نوجوانوں کا روشن مستقبل وابستہ ہے،عبدالقادر بلوچ

خاران(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان سابق کور کمانڈر و سابق وفاقی وزیر نامزد امیدوار این اے 260 جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران میر علی حیدر شاہوانی نے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کو ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی، اور جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کو میل و فیمیل ٹریڈ کا دورہ کرایا، اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے خاران کے لے ایک تحفہ ہے، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران لانے کا مقصد خاران کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بے روزگاری کا خاتمہ کرنا، انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سے نوجوانوں کا روشن مستقبل وابستہ ہے، نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے، جہاں سے ٹیکنیکل بندہ لانا پڑے انہیں خاران لا کر ویلکم کیا جائے گا تا کہ خاران سے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اپنا رول ادا کر سکے، قومیں اس وقت زندہ رہے سکیں گے جب وہ اپنا مستبقل خود بنا لیں، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر ایک موقع ہے خاران کے نوجوانوں کو اپنا مستبقل خود بنانے کا، اس موقع پر ٹی ایف چیرمین ظفر قادر اور سی ای او عاصم مشتاق اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کے اسٹاف کی توجہ کو سراہا گیا،اس موقع پر اسٹاف میں اکیڈمک ایڈوائزر تاج محمد بلوچ، انچارج ایس ایل ڈاکٹر عبدالوحید، سئینر ایڈمن سلطان غلزئی، ایس آر او ضیا شفیع بلوچ اسسٹنٹ ٹو پرنسپل میر ارباز عظیم نوشیروانی بھی موجود تھے، جبکہ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر محمد اکرم راسکوئی، میر شہریار افتخار نوشیروانی، ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری ڈومکی، حاجی لیاقت ملنگزئی، ملک نصیر ناروئی و دیگر انکے ہمراہ تھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے