8فروری کو عوام نیشنل پارٹی کے حق میں فیصلہ دیکر پنجگور کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کریں گے، رحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور جعفر آباد چتکان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنمائی کی پریس کانفرنس میں پنجگور کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں وزیر احمد گور کادان،شاہو قلندر سے محمد،قاسم، خدابادان سے محمد حنیف،کوہ سبز سے امجد حسین،سندے سر سے ثناء اللہ،گرمکان سے نظام الدین،عیسء کور سے محمد الیاس، وشبود سے زیشان رشید،شاپاتان سے علی محمد۔کورکر چتکان سے برکت علی نے اپنے عزیز واقارب کے شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر ڈاکٹر عبدالصمد بلوچ، حبیب الرحمن، لعل دوست بلوچ.حاجی منیر لعل جان،ڈاکٹر نوراللہ، الطاف حسین اور ان کے فیملی کے دیگر افراد موجود تھے۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 30 رحمت صالح۔ مرکزی رہنما اور امیدوار برائے قومی اسمبلی پھلین بلوچ،اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار پی بی 29 حاجی محمد اسلام بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور علم وشعور کا مرکز ہے اور زمین زرخیز ہونے کے باوجود عوام زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اس محرومی اور مایوسی کو ختم کرنے کے لئے نیشنل پارٹی کمربستہ ہے منتخب ہوکر عوام کو درپیش بنیادی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ہم اپنے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں کسی صورت مایوس نہیں کریں گے ان کے توقعات پر پورا اترتے ہوئے پنجگور کو ایک ماڈل سٹی بنائیں گے۔۔انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور بلاتفریق عوام کی خدمت۔پنجگور میں امن وامان کا قیام،تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی،زمینداروں کو فوری ریلیف فراہم کر نا اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کر ناہے۔ عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترے ہیں 8فروری کو عوام نیشنل پارٹی کے حق میں فیصلہ دیکر پنجگور کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کریں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے اعتبار سے اس ملک کا 47 فیصد ہے لیکن وفاق میں نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے ہمیں ایک ہوکر بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرناہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس نظام کے تحت عوام کو ریلیف ملے اور ان کے بنیادی مسائل حل ہوں اور عوام کو آئین کے تحت حق رائے دہی کے استعمال کا آزادانہ طور پر موقع دیا جائے۔ عوام جس کو مینڈیٹ دیتاہے اس کا احترام کرنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے