بی این پی مشرف جیسے ڈکٹیٹر کے دور میں جھک نہ سکی تو آج کیسے زیر ہو گی، ثناء بلوچ

خاران(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی خاران سٹی کے کارکنوں کا اجلاس بلوچ ہاوس خاران میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام سے کی گئی اجلاس میں سٹی سے تعلق دار پارٹی کارکنوں اور ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں آٹھ فروری الیکشن سمیت بی این پی کے سربراہ کے دورہ خاران کا ایجنڈا زیر بحث رہا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی تینتیس خاران واجہ ثناء بلوچ نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کی آواز ہے پارٹی کو لاپتہ افراد کی بازیابی کی جہد کی پاداش میں مختلف قسم کے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ سے قبل بلوچستان بلخصوص خاران میں بدامنی عروج پر تھی لیکن بی این پی کے نمائندگان کی اسمبلی میں پہنچتے ہی بدامنی پر قابو پا لی گئی اجلاس سے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر حاجی سمیع اللہ بلوچ ندیم بلوچ نے بھی خطاب کیا واجہ ثناء بلوچ نے کہا کہ تیس جنوری کو بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر مرکزی قیادت خاران میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرینگے کارکن الیکشن سمیت اپنے قیادت کے استقبال اور جلسہ کہ تیاری کریں انھوں نے کہا کہ خاران میں جو لوگ الیکشن جیت کا ہم سے انتقام لینے کا جو راگ الاپ رہے ہیں وہ انتخابی میدان میں ہمارا مقابلہ کریں بی این پی مشرف جیسے ڈکٹیٹر کے دور میں جھک نہ سکی تو آج کیسے زیر ہو گی انھوں نے کہا کہ پینتیس سالوں میں خاران پر عوامی نمائندگی کرنے والوں نے پینتیس دفعہ اسمبلی میں خاران کا نام نہیں لیا ہم نے بلوچستان اور خاران کے حقوق کی جنگ لڑی خاران کے عوام آٹھ فروری کو نوجوانوں کو لاپتہ کروانے والوں کے بجائے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کی جہدوجہد کرانے والوں کو ووٹ دیکر ایوانوں میں پہنچا دیں جو بلوچستان کے ساتھ ہونے والے ہرناانصافی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنکر کھڑا رہیگی انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلوچ خواتین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیئے جہموری جہدوجہد کر رہے ہیں مگر انکی جہدوجہد کو سبوتاز کرنے کی بار بار کوشش ہو رہی ہے حکمران بلوچ خواتین کے دھرنے کے مطالبات کو فوری تسلیم کرے واجہ ثناء بلوچ نے کہا کہ انشاء اللہ آٹھ فروری کو جیت بی این پی کی ہو گی اور خاران بی این پی سے جڑا ایک سیاسی اور شعوری ضلع ہے جو بلوچ اور بلوچستان کے مفادات کے برعکس کسی بھی غیرجمہوری فیصلے اور کوششوں کا حصہ نہیں بنے گی اجلاس میں بی این پی واشک کے نامزد امیدوار میر علی حسن بلوچ و دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور تیس جنوری کو پارٹی قائدین کے جلسہ کے لیئے بھرپور تیاری کریں اور آٹھ فروری کو الیکشن کے سلسلے میں اپنی اجتماعی کارکردگی کو عوام کے سامنے لائیں انشاء اللہ ہم کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے