پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی فتح ہے، حاجی رمضان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و حلقہ این اے 262سے امیدوار حاجی رمضان خان اچکزئی،حلقہ پی بی 40سے امیدوار عبدالصمدگورگیج،حلقہ پی بی 38کے امیدوار حاجی شکور کاکڑنے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی فتح ہے پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے پارٹی قائدین اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے 8 فروری کو پیپلزپارٹی کی کامیابی دراصل پسے ہوئے طبقات کی کامیابی ہوگی عوام ووٹ کے ذریعے مفاد پرستوں کو مستردکردیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو اسپنی روڈ پرپاکستان پیپلزپارٹی حلقہ این اے 262 و پی بی 40 کوئٹہ کے مرکزی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے پیپلزپارٹی کے صوبائی ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ، کوئٹہ ڈویژن کے سینئر نائب صدر عبدالجبار خلجی، ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدر سید زبیرشاہ،صوبائی رہنما میجر ریٹائرد طاہر ہزارہ، مزدور رہنما حاجی خان زمان، خیزئی یونٹ کے علاقائی صدر عمران خان ودیگر نے بھی خطاب کیاافتتاحی تقریب میں صوبائی ایگزیگٹیو کمیٹی کے رکن ملک مصطفی خان کاکڑ، پیپلز ایس ایف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسرار شاہوانی، پیپلزلیبر بیورو کوئٹہ ڈویژن کے مٹھا خان عمرانی، غلام جان حسن زئی،میاں صابر علی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام عوام فیصلہ دے چکی ہے کہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور مشکلات اور چیلنجز ز کا سامنا کرنا جانتے ہیں اور ان کے علاوہ ملک میں کوئی اہل قیادت نہیں جو ملک کو ان مسائل سے نکال سکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر طبقے کی برابری کی بنیاد پر نمائندگی کرتی ہے پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جس نے منصوبہ بندی کی ہو کہ انتخابات کے بعد ہم عوام کے مسائل کا حل کیسے کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا انقلابی منصوبہ لے کر آئی جس سے مستحق خواتین کو مالی امداد دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نفرت و تقسیم کی سیاست کو دفن کر کے عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے عوام8فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان ”تیر“ پر نشان لگاکرانہیں کامیاب بنائیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکال کردوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کیاجاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے