عوام الناس کو ٹر یفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کیا جاتا ہے،ٹریفک پولیس
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو ٹر یفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کیا جاتا ہے۔ چالان کرتے وقت ڈرائیور حضرات سے اُن کے اصل دستاویزات شناختی کارڈ، گاڑی کے کاغذات اور لائسنس وغیرہ ضبط کر کے بطور امانت ٹریفک کا ونٹر پر جمع کروائے جاتے ہیں تا کہ مذکورہ ڈرائیور اپنا چالان جلد از جلد بینک میں جمع کروا کر اپنی دستاویزات وصول کر لیں۔ لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود بہت سے چالان جمع نہیں کیے گئے اور تا حال التواء میں پڑے ہیں۔اس تناظر میں ٹریفک پولیس عوام الناس کو متنبہ کرتی ہے کہ جن افراد کے چالان التواء میں پڑے ہیں وہ 15 یوم کے اندر اندر اپنے چالان متعلقہ بینک میں جمع کروا کر اپنی ضبط شدہ ضروری دستاویزات ٹریفک کمپلیکس مٹی واقع چمن پھاٹک کوئٹہ اور ٹر یفک کمپلیکس سریاب نزد بس اڈہ راؤنڈ اباؤٹ سرکی روڈ کوئٹہ سے وصول کر لیں بصورت دیگر متعلقہ موٹر سائیکل /رکشہ /گاڑی کو بند کر دیا جائیگا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کردیا جائے گا۔