بی این پی ایک جمہوری پارٹی ہے اور ہر سیاسی و مذہبی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہے، پرنس موسیٰ جان احمد زئی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان احمد زئی نے کہاہے کہ بی این پی ایک جمہوری پارٹی ہے اور ہر سیاسی و مذہبی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہے این اے 261 قلات سوراب مستونگ سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ہمارا امیدوار ہے اور پی بی 36 قلات منگوچر سے میر قادر بخش مینگل امیدوار ہو نگے آج سے ہم اپنے انتخابی مہم کاآغاز کرتے ہیں بہت جلد قلات مستونگ سے اہم شخصیات بی این پی کے کافلے میں شامل ہونگے ہم کارکردگی کی بنا پر عوام سے ووٹ مانگتے ہیں میں کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد پر تنقید نہیں کرتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان پارک میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنما ء ٹکری شفقت لانگو وڈیرہ خیر جان بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے پر نس موسیٰ جان احمد زئی نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور ہم کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت سے سیٹ ایڈجسمنٹ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی کارکردگی عوام کے سامنے عیاں ہے میں کسی شخص یا جماعت پر تنقید نہیں کرتا تمام رہنما اور امیدوار میرے لیئے قابل احترام ہیں ہم کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں قلات عوام قومی اسمبلی نشست پر سردار اختر جان مینگل اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر میر قادر بخش مینگل کو کامیاب بنانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے