8 فروری کو عوام تیر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں، سید حسنین ہاشمی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حلقہ پی بی 43 کوئٹہ سے امیدوار سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے عوام کی طاقت سے منتخب ہو کر حلقے کے مسائل کے حل،روزگار کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھاونگا۔ یہ بات انہوں نے سردار یاسین لانگو کی جانب سے انکی حمایت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کو اس وقت تعلیم یافتہ، مسائل کا ادراک اور انکا حل کرنے والی سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے ماضی میں جن نمائندوں کو عوام نے منتخب کیا انہوں نے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دیب۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام تیر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں اور ترقی یافتہ جدید کوئٹہ کی بنیاد رکھیں پیپلز پارٹی نے نہ پہلے عوام کو مایوس کیا اور نہ آئندہ کبھی مایوس کریگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 43 نے کلی شابو میں عمر خان خلجی سے ملاقات کی اور کیا انتخابی اتحاد پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماوں کی جانب سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دریں اثناء سید حسنین ہاشمی نے دوکانی بابا کے خلیفہ حاجی شیر جان اور حاجی شیرا کی وفات پر ان کے لواحقین اور سابق صوبائی وزیر یونس ملازئی سے انکے سسر کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔