8 فروری کا سورج عوام کی خوشحالی کا نوید لیکر طلوع ہوگا، میراسداللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)بی این پی (عوامی)کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست کو خدمت کا زریعہ سمجھتے ہیں اور سیاست سے ہی ہم اپنے لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرسکتے ہیں پنجگور کے عوام ترقیاتی ویژن کے ساتھ ہے 8 فروری کا سورج عوام کی خوشحالی کا نوید لیکر طلوع ہوگا اس روز بی این پی عوامی کے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے مرکزی صدر نے جے یو ائی وشبود کے اہم رہنما محمد حسین کی ساتھیوں سمیت بی این پی عوامی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی ایک وسیع سوچ رکھنے والی جماعت ہے جو عوام کی اجتماعی ترقی کا پروگرام لیکر عوام کی خوشحالی کے لئے جہدوجہدکرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام جس طرح بی این پی عوامی کو پزیرائی بخش رہے ہیں یہ ہمارے پارٹی ویژن اور پروگرام پر تصدیق مہر ثبت ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے بی این پی عوامی 8 فروری کو پنجگور کے عوام کی قوت سے کرپٹ عناصر کو شکست فاش دے کر پنجگور کو ایک ماڈل سٹی کے بنائے گی جس میں تمام بنیادی سہولتیں عوام کو میسر ہوں انہوں نے محمد حسین اور ساتھیوں کو بی این پی عوامی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے