میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، سردار یعقوب ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں،سپریم کورٹ کے اس تاریخ ساز فیصلہ سے ملکی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، چیف جسٹس جسٹس آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کو ختم کرکے کروڑوں پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی این اے,252سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہاکہ اس فیصلہ پر ہم چیف جسٹس اور سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے مسلم لیگ ن الیکشن 2024 میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے وفاق اؤر صوبوں میں بھی اپنی حکومت بنائے گی اؤر میاں نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق عملی طور پر ایک اسلامی و فلاحی مملکت بنا ئے گی ہم ہی ملک کو ایشین ٹائیگر بناکر دم لینگے حکومت میں اکر عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرینگے آئی ایم ایف کو پہلے بھی نواز شریف نے خیر باد کہا تھا اب بھی اسے الوداع کہیں گے مہنگائی کرپشن دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے بلوچستان کے عوام کا دکھ درد سب سے زیادہ سمجھتے ہیں اگ پر پانی ڈالیں گے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم پر عمل کرینگے ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں ہمیں ملک کی فکر ہے اسے متحد رکھ کر ہی ہم عزت و ابرو کی خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں عوام 8 فروری کی مکمل تیاری کریں اس الیکشن سے ملکی بقاء و سلامتی جڑی ہوء ہے یہ بڑا اہم معرکہ ہے جسکو عوام کی طاقت سے مسلم لیگ ن جیتی گی۔