سردار اختر جان مینگل کی مولانا غلام قادر قاسمی سے ملاقات،بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
حب(ڈیلی گر ین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل جامعہ قاسم العلوم بھوانی حب آمد کے موقع پر جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر جمعیت علما اسلام لسبیلہ و حب کے امیر شیخ الحدیث مولانا غلام قادر قاسمی سے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور لسبیلہ و حب کے موجودہ سیاسی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی، اس موقع پر جمعیت علما اسلام ضلع لسبیلہ و حب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و تحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی جمعیت علما اسلام یونٹ بھوانی کے امیر مولانا محمد سلیمان، تحصیل حب کے نائب امیر مولانا محمد سلیمان پیر غازی، سرپرست مولانا عبد الغفار تحصیل حب کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا عبد الواحد میروانی، و دیگر موجود ہیں جبکہ پیرسٹر جہانزیب رونجھو، جمیل گچکی،بشیر مینگل،سنیل کمار عبید اللہ لانگو،حلیم مینگل،عبدالغنی مینگل و دیگر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کے ہمراہ تھے۔