اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
لاہور، پشاور، سوات سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں اور گہرائی 213 کلومیٹر تھی۔
انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، اور خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ شہر و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔