عوام 8فروری پیپلز پارٹی کو ضلع حب سے بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرے گی،میر علی حسن زہری
حب(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر برائے امیدوارحلقہ پی بی 21میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ عوام 8فروری پیپلز پارٹی کو ضلع حب سے بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا پیپلز پارٹی لسبیلہ حب کے آواز بن چکی ہے پیپلز پارٹی کے کارکنان عوام کے ساتھ اپنے رابطہ کو مزید تیز کریں گے سابق صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں لسبیلہ حب کے عوام اس بار انشاء اللہ آزمائے ہوئے لوگ کو یکسر مسترد کردیں گے اور پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیاب کریں گے،پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ عوام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 8فروری کو پیپلز پارٹی کو ضلع حب،لسبیلہ اور ضلع آواران سے بھاری اکثریت کامیاب کرائے گے۔