بلو چستان ہائی کورٹ نے این اے 252سے جمعیت کے امید وار سردار حفیظ لونی کو نااہل قرار دے دیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز نے 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کئے جانے کیخلاف فیصلہ سنا تے ہوئے این اے252سے جمعیت علماء اسلام کے امید وار سردار حفیظ لونی کو نااہل قرار دے دیا۔ بدھ کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد عامر نواز رانا نے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کئے جانے کیخلاف الیکشن ٹربیونلز میں کیسز کی سماعت کر تے ہوئے پی ٹی آئی کے منورہ منیر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی جبکہ این اے252سے جمعیت علماء اسلام کے امید وار سردار حفیظ لونی کو نااہل قرار دے دیتے ہوئے الیکشن ٹر بیونل نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قراردے دیا ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو ایڈووکیٹ علی محمد رند اور ایڈووکیٹ شبیر احمد شیرانی نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیاتھا درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ سردار حفیظ لونی کو کرپشن کے کیس میں احتساب عدالت نے دس سال نااہلی کی سازش سنادی تھی۔