آج میں ایک مزدور کے حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہاہوں،حاجی رمضان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے262 کوئٹہ کے امیدوار حاجی رمضان اچکزئی نے کہا ہے کہ پوری زندگی مزدوروں کی فلاح و بہبود بے روزگاری کے خاتمے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے گزاری آنے والے الیکشن میں اس امید کے ساتھ حصہ لے رہاہوں کہ موجودہ نظام میں رہ کر ایوان کے اندر عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے 16مہینے مہنگائی کے ذمہ دار 2018کے الیکشن میں کامیاب ہونیوالے سابق وزیراعظم ہے،یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ آج میں ایک مزدور کے حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہاہوں کیونکہ اس سے قبل میں نے پوری زندگی غریب عوام کی فلاح و بہبود اور مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے گزاری ہے آئے روز پریس کلب آکر احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنس کے ذریعے حکام بالا تک اپنا آواز پہنچانے کی کوشش کی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی ہے جنہوں نے اپنے دور میں یہی مزدوروں کیلئے نعرہ بلند کیا ہے میرا بھی یہی خواہش ہے کہ اس نظام میں آکر اگر چہ مزدور دور میں باہر نعرہ بلند کیا اب ایوان میں رہ کر غریبوں کے مسائل حل اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے آواز بلند کروں گا انہوں نے کہاکہ میرا سوچ ہے کہ کامیاب ہو کر تمام وہ طبقہ جو مسائل سے دوچار ہے ان کو ساتھ میں ملا کر کردار ادا کروں گا بلکہ میڈیا کی بھی آواز بنوں گا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مجھ پر جو اعتماد کیا انشا اللہ اس دفعہ ہمارے علاقے اور خاص کر مزدور طبقے نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ مجھے کامیاب کرینگے تاکہ ایوان میں مزدوروں کی نمائندگی بھی ہو انہوں نے کہاکہ 16مہینے کی حکومت میں واقعی مہنگائی ہوئی تھی لیکن اس مہنگائی کے ذمہ داری حکومت میں شامل جماعتیں نہیں تھے بلکہ2018میں جو الیکشن ہوا تھا اور عوام کی خواہش تھی کہ کھلاڑی کو کامیاب کرکے وہ عوام کے لئے کچھ کرسکیں لیکن انہوں نے مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے