پاکستان اور سعودی عرب کے درمیاں رواں ہفتے ریکوڈک منصوبے پر معاہدے کا امکان

ریاض (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیاں رواں ہفتے ریکوڈک منصوبے پر معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آج سے شروع ہونے والے تین روزہ فیوچر منرلز فورم کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔

پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد نگران وزیر توانائی محمد علی کی قیادت میں فیوچر منرلز فورم میں شریک ہے۔
فورم کا مقصد افریقہ، مغربی ایشیا اور وسطی ایشیا میں معدنی ذخائر کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔فیوچر منرلز فورم 11 جنوری تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے