مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت کی سیاست کرنیوالی جماعت ہے، سحر گل خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رہنماو حلقہ پی بی 41سے امیدوار سحر گل خلجی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)عوامی خدمت کی سیاست کرنیوالی جماعت ہے پارٹی نے ہمیشہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کئے، عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) انشا اللہ بھار ی اکثریت سے چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کریگی، ملک اور معیشت کے ساتھ کھیلنے والوں کے حساب دینا ہوگا عوام نے فتہ اور فساد پھیلانے والوں کو مستر دکردیاہے۔یہ بات انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سحر گل خلجی نے کہاکہ تبدیلی اور ریاست مدینہ کے نام پر اقتدارحاصل کرنے والوں نے ملک کو بے دردی کے ساتھ لوٹااوراداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ حساس مقامات پرحملے کئے ایسے واقعات میں ملوث عناصرکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو مستردکردیاہے اب وہ انتخابات سے راہ فرارکے بہانے تلاش کر رہے ہیں لیکن عوام انہیں انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم کے پاس سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صورت میں امید کی کرن موجود ہے میاں نوازشریف نے اپنے ہر دور میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے کی کوئی مثال نہیں ملتی مسلم لیگ(ن) عوام سے جو وعدے کرتی ہیوہ پورے کرتی ہے انشاء اللہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور میاں محمد نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیراعظم ہونگے۔انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سیاستدانوں کی تاحال نااہلی ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے