سینیٹ میں پیش کی جانے والی قرارداد کی قانونی کوئی حیثیت نہیں ہے، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن)کے حلقہ این اے 252 سے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ سینیٹ میں پیش کی جانے والی قرارداد کی قانونی کوئی حیثیت نہیں ہے، تاہم وقت کے مطابق خبر ضرور بن گئی ہے، مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ وقت پر الیکشن ہوں الیکشن میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تحریک انصاف کے الیکشن میں حصہ لینے سے ملکی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ ہر جماعت کا حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کے دورران کہا کہ ملک کو ترقی و خوشحالی دینے کیلئے منتخب جمہوری حکومت کا ہونا بے حد ضروری ہے سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کے بجائے ملک میں جمہوریت وآئین کی بالادستی قائم کرنے کیلئے سوچنا چاہیے بلاول بھٹو زرداری الیکشن کے ماحول کو گرم رکھبے کیلئے نرم گرم بیانات دیتے ہیں حالانکہ وہ سولا ماہ تک ملک کے وزیر خارجہ رہے اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کی تعریفیزں اسمبلی فلور پر کیا کرتے تھے جو گروانڈ پر موجود ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے کے بہانے کسی صورت نہیں مانتے سردی گرمی اور دہشت گردی کی باتیں سمجھ سے بالات ہیں یہ آج سے نہیں برسوں سے جاری ہے عوام الیکشن کے موڈ میں ہیں مسلم لیگ ن کا نشور 16 جنوری تک کمپلیٹ ہو جائیگا جس میں عوام کیلئے خوشخبریاں ہونگی ملک میں مہنگائی اور دہشت گردی کا ہر لیول پر خاتمہ کرینگے عوام کا راج لائینگے نواز شریف صدر نییں وزیر اعظم ہونگے عوام 8 فروری کو شیر پر ٹپہ لگا کر امریت کا سوچ رکھنے والی جماعتوں کو شکست دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے