عوامی خدمت کے جذبے کے تحت عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، روزی خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں پیپلز پارٹی کا ماضی گواہ ہے کہ پارٹی جب بھی برسراقتدارآئی ہے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں،پارٹی کے عہدیداراورجیالے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بھر پور انتخابی مہم چلائیں انشاء اللہ 8فروری کو کامیابی پارٹی کے قدم چومے گی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پی پی پی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ کے امیدوار حاجی محمد رمضان آچکزئی، حلقہ پی بی 39 کے امیدوار حاجی شریف خان خلجی، حلقہ پی بی 38 سے امیدوار حاجی عبدالشکور کاکڑ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی، فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ،، میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی،رکن صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی سید داود شاہ، کوئٹہ ڈویژن کے سنیئر نائب صدر عبدالجبار خلجی، اراکین صوبائی کونسل الطاف گجر، عصمت اللہ کاکڑ، حاجی ندا محمد ترین،پیپلز ایس ایف کے نائب صدر حبیب الرحمن کاکڑ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسرار شاہوانی،تحصیل کچلاک کے صدر صادق خان کاکڑ، پیپلز لیبر بیورو کوئٹہ ڈویژن کے صدر میر مٹھا خان عمرانی، پیپلز یوتھ کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افتخار کاکڑ حاجی سلیم خان اچکزئی، ایڈوکیٹ حکیم اللہ اوردیگر نے شرکت کی۔ اجلاسمیں این اے 262، پی بی 38، پی بی 39 اور پی بی 40 میں انتخابی مہم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس میں انتخابی مہم کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ این اے 262 میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔روزی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات کیلئے تیار ہے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کررکھی ہے انتخابات سے راہ فراراختیار کرنے والی جماعتیں قوم کی خیرخواہ نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کاپہلے دن سے یہ واضح موقف ہے کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بھرپورانتخابی مہم کی بدولت مخالفین کی رات کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور پیپلزپارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہونگے پارٹی کے جیالے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلائیں۔