کوئٹہ، معروف سائیکلسٹ محمد رفیق بلوچ نے کوئٹہ سے کراچی کا سفر سائیکل پر چار دنوں میں ممکن کی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف سائیکلسٹ محمد رفیق بلوچ نے عارضہ دل کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود کوئٹہ سے کراچی کا سفر سائیکل پر چار دنوں میں ممکن کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کا نام گنیز بک اف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کیا جائے جو اس کا حق بھی بنتا ہے محمد رفیق بلوچ دنیا کے وہ واحد سائیکلسٹ ہیں جو ہارٹ پیشنٹ ہونے کے باوجود 1200 کلومیٹر سے زیادہ سائیکل سواری کر سکتے ہیں انہوں نے منشیات کے خلاف اور امن و امان کی بحالی کے حوالے سے 18 مرتبہ کوئیٹہ سے کراچی اور 10 مرتبہ کوئٹہ سے لاہور، اسلام اباد، گلگت اور مانسہرہ گئے ہیں محمد رفیق بلوچ جس کی عمر 55 سال ہے انہوں نے گزشتہ سال جھنگ سے لاہور کا سفر 15 گھنٹوں میں طے کیا۔