میر علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت نگراں کابینہ کا پانچواں اجلاس، سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد 43 سال جاری رکھنے پر اتفاق
کوئٹہ(یلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس، سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال جاری رکھنے پر اتفاق، ایف سی کی مدت تعیناتی میں 6ماہ کی توسیع کردی گئی۔پیر کو نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت نگراں صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان کابینہ نے سال 2023-24کے لئے گندم کی آمدادی قیمت 4300 فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی،کابینہ نے ملز کو گندم کی فراہمی کی زیر التواء پالیسی 2023 اور گندم پسائی کی قیمت کے تعین،بلوچستان میں بحالی امن کے لئے ایف سی کی مدت تعیناتی میں چھ ماہ توسیع،سی ٹی ڈی کے لئے سی ٹی ایف الاونس اورسرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال بدستور جاری رکھنے کی منظوری دے دی،صوبائی کابینہ نے محکمہ صحت میں فرائض کے دوران جاں بحق طبی اسٹاف کو شہید قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔