مستونگ میں پیپلز پارٹی کو بڑادھچکہ،نواب محمد خان شاہوانی ساتھیوں سمیت پی پی سے مستعفی، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف بیرک و سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی اپنے قبائلی عمائدین معتبرین و معززین سمیت ہزاروں ووٹرز و سپوٹرز کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی سے مستفی ہونے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے آج مستونگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت میں پی بی مستونگ سے الیکشن لڑوں گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے ہزاروں ساتھیوں سمیت راہیں جدا کرلی نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ دفن ہوگیایہ لوگ اب صرف بی بی شہید کے نام سے ووٹ کیش کرتے ہیں پارٹی کے ہائی کمان و سربراہ جمہوری سوچ رکھنے والے لوگ نہیں پارٹی کے اندر جمہوری سوچ نہیں، یہ عوام کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں۔بلوچستان کے حقیقی رہنماؤں کو نظر انداز کیاگیا ہے پیپلز پارٹی بلوچستان کے متعدد اہم رہنما رابطے میں وہ بھی جلد استعفیٰ دینگے میں آزاد حیثیت سے پی پی 37 اور این اے 261 سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پارٹی نہیں رہا۔سردار اخترجان مینگل کی بلوچ قومی حقوقِ پر موقف اہمیت کا حامل ہے۔ بلوچستان کا مسلہ صرف بات چیت سے ہی حل ہوگا طاقت کے استعمال سے مسائل مزید گمبھیر ہونگےمستونگ، روز اول سے ہمارا موقف رہا ہیں کہ بلوچستان کے مسلے کو بات چیت کے ذریعے سنجیدگی سے حل کیاجائے ڈاکٹر مالک بلوچ کے دور میں مزاکرات کئیے گئے بڑی حد تک کامیابی ملی بلوچستان مسلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سنجیدہ مزاکرات ناگزیر ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے