نیشنل پارٹی ایران بارڈر پر کام کرنے والوں کے ساتھ ہے، جان محمد بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ پاک ایران بارڈر پر کام کرنے والے گاڑی مالکان نے حکومتی روئیے اور لیسٹوں میں ردوبدل کرکے اپنے من پسند افراد کے ناموں کے اندراج کے خلاف ایران بارڈر شاہراہ احتجاج بند کردیا نیشنل پارٹی گاڑی مالکان کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور لیسٹوں میں ہونے والے ردوبدل کو رد کرتے ہوئے لیسٹوں کو پہلے کی پوزیشن پر دوبارہ بحال رکھنے کے مطالبے کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہوئے اس پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایران بارڈر پر کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ ہے اور اس کاروبار میں کسی بھی مداخلت اور چھیڑچھاڑ کوسختی سے رد کرتی ہے بارڈر کو بھتہ مافیا اور کرپشن مافیا سے آزاد کرنے کے عمل کو پارٹی مکمل طور پر سپورٹ کرتی ہے۔ ایران بارڈر پر کام کرنے والے افراد کے مطالبات تسلیم کئے جائیں بھتہ اور ٹوکن نظام کا خاتمہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے