8 فروری ہماری سیاست کا محور پسماندگی، ناخواندگی، قبضہ گیری و شہنشایت کا خاتمے کے لئے ہے، میر ذابد علی ریکی
واشک(ڈیلی گرین گوادر) سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ 8فروری کو لاڈلوں اور غریبوں کی درمیان فیصلہ کی گھڑی آ رہی ہے جس میں فتح انشاء اللہ حق و سچائی کی ہو گی عوام لاڈلو کو حسب روایت مایوسی کا راستہ دکھا کر انکا کھڑا احتساب کریں۔ان خیالات کا اظہار ضلع واشک کے سب تحصیل ناگ میں جمعیت علماء اسلام کے انتخابی دفتر کے افتتاع کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی اجتماع سے ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام واشک مولوی نذیر احمد محمد حسنی میر محمد انور محمد حسنی حافظ محمد اشرف ثناء میر ریکی و دیگر نے بھی خطاب کیا انتخابی دفتر کے افتتاع کی موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور پسماندگی، ناخواندگی، قبضہ گیری و بادشایت و شہنشایت کا خاتمے کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ناگ کے جماعتی کارکنوں اور ووٹر سپوٹروں ہمدردوں نے ہمیں بڑا ہمت و حوصلہ دیا مخالفین تعصب اور نفرت کا عینک اتار کر عوام کے اعمتاد اور بھروسہ کو دیکھ لیں ناگ نے جس یکجہتی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے جم غفیر کی شکل جسطرع اپنے انتخابی مہم کا آغاز کی ہے وہ لاڈلو کے لئے بے چینی کا سبب بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگ کا شعور قابل دید ہے جس نے اتفاق و اتحاد اپنا کر آٹھ فروری کو انتخابی نشان کتاب پر مہر لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ہم علماء حق کے فلیٹ فارم پر کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں کیونکہ واشک کو لاڈلو نے بیس سال دیمک کی طرع چھاٹ کر کھوکھلا کی عوام ہر سال انتخابی نشان بدلنے والوں سے بیزار ہو کر جمعیت کے کاروان کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ضلع واشک آٹھ فروری کو انقلاب کی جانب گامزن ہے تحصیل بسیمہ و گردونواع سے آئے روز جمعیت میں شمولیت اور ہماری حمایت اس بات کی غمیازی ہے کہ لاڈلو کو بیلٹ کے زریئے تاریخی شکست سے دوچار کی جائیگی۔