پنجگور ،گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور: کے علاقے سرسنڈ کے قریب ایرانی ساختہ گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق۔لیویز ذرائع کے مطابق سرسنڈ کے قریب ایرانی ساختہ گاڑی الٹنے سے پنجگور کے علاقے تسپ کے رہائشی نوجوان اشتیاق احمد ولد حاجی فضل جاں بحق ہوگیا تحصیل دار ظفر آغا کی سربراہی میں لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پنجگور منتقل کر نے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں تیز رفتار ی اور ڈرائیورز کی بے احتیاطی کی وجہ سے گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں علاقے میں بے روزگار ی کی وجہ سے نوجوانوں کے والدین مجبور ہو کر ان کو تیل کے کام پر لگا لیتے ہیں ان نوجوانوں میں پوسٹ گریجویٹ اور گریجویٹ نوجوان ان گاڑیوں کے ذریعے روزی کمانے کے چکر میں موت کے آغوش چلے جاتے ہیں اس روٹ پر کئی نوجوان پھول جیسے چہرے جل کر کوہلے بن کر ناشناخت ہوگئے ہیں اس روٹ پر نہ موثر وے پولیس ہے اور نہ ایمبولینس کی سہولت گاڑیوں کے حادثات کے بعد لوگ گاڑیوں کے اندر ہی رگڑ رگڑ کر مر جائے ہیں جو نوجوان روزگار کے سلسلے میں خوشی سے گھر سے جاتے ہیں پھر ان کی لاشیں واپس آجاتی ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو چاہیے کہ ان گاڑی مالکان کو کم اسپیڈ کے پابند کریں اور ڈرائیور ز حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اور دوسروں کی تحفظ کے لیے احتیاط اور رفتار کا خیال رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے