ڈیرہ اللہ یارمیں ٹرانسپورٹرز کا انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج قومی شاہراہ کو دھرنا دیکر بند کر دیا
ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں ٹرانسپورٹرز نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوے قومی شاہراہ کو دھرنا دیکر بند کر دیا، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر محمد اسماعیل لہڑی کی قیادت میں مظاہرین نے قومی شاہراہ پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کی ٹریفک بند کر دی جسکے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گیں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر محمد اسماعیل لہڑی نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اللہ یار کاروباری افراد اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف ناجازیوں پر اتر آیا ہے، بلاجواز ہمارے پیٹرول پمپس میں توڑ پھوڑ کرکے بھتہ طلب کر رہے ہیں اور مختلف حربوں سے پریشان کر رہے ہیں، ہمیں باعزت کاروبار کرنے نہیں دیا جا رہا جسکے باعث ہمیں شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین نے کی گھنٹوں کے بعد ن لیگ رہنما سابق صوبای وزیر میر فاق علی جمالی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا۔