علماء کی شہادتوں کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جس کا مقصد ملک کو انارکی کی جانب لے جانا ہے،مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر این اے 264کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا عبد الرحمن رفیق نے اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء علامہ مسعود الرحمن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ علماء کی شہادتوں کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے، جس کا مقصد ملک کو انارکی کی جانب لے جانا ہے جمعیت علماء اسلام علامہ مسعود الرحمن کو بے دردی سے شہید کرنے پر گہری افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے حالات خراب کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں جو قوم کی معتبر شخصیات کو راستے ہٹا کر مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔ علامہ مسعود الرحمن کی شہادت سے دینی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔حکومت کی ذمہ داری کہ دہشت گردوں اور علماء کے قاتلوں کو لگام دے کر ملک میں امن قائم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے