حلقہ پی بی 44سے حاجی عطامحمد بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی منظور

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن ٹربیونل بلوچستان نے نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44سے امیدوار حاجی عطامحمد بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے آر او کے فیصلے کو کالعدم قرار دے د یا۔حاجی عطامحمد بنگلزئی کی جانب سے نادرچھلگری ایڈووکیٹ اور جلیل احمد لانگو ایڈووکیٹ عدالت میں پیش کئے۔اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عطامحمد بنگلزئی نے کہا کہ آر او کی جانب سے انکے کاغذات نامزدگی پر بلاجواز اعتراضات لگائے گئے تھے جس کے خلاف ہم نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا آج الحمداللہ الیکشن ٹربیونل نے آراو کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں صوبے میں جتنے ترقیاتی کام کرائے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے انشاء اللہ 8فروری کوہونے والے عام انتخابات میں نیشنل پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ایسے افراد کو مسترد کردیں گے جنہوں نے گزشتہ پانچ سال کے دوران عوام کی خدمت کی بجائے صرف اور صرف اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سینٹ سے الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق پاس کی جانے والی قرار داد کو مسترد کرتی ہے جس وقت یہ قرار داد منظور کی گئی اسوقت ایوان کا کورم بھی پورا نہیں تھاالیکشن کمیشن نے بھی واضح کردیا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت 8فروری کو ہی ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے