الیکشن ٹربیونل بلوچستان، آراو کے فیصلے کالعدم قرار، سردارزادہ ادریس تاج کے کاغذات نامزدگی منظور

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن ٹربیونل بلوچستان نے آر او کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 43سے امیدوار سردارزادہ ادریس تاج کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ادریس تاج کی جانب سے عدالت میں سلیم اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ادریس تاج نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم آر او نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جس کے خلاف ہم نے عدالت سے رجوع کیا آج عدالت نے آر او کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مجھے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے کرپشن اور مخالفین کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کرنے کے سوا عوام کی کوئی خدمت نہیں کی آج پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں کئے گئے مظالم کی سزا بھگت رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ادریس تاج نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار قاسم خان سوری نے عوام کی خدمت کیلئے ملنے والے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن اور خوردبرد کی نذر کئے آج قاسم سوری اربوں روپے کی جائیدادوں کے مالک ہیں ہم نیب اوراینٹی کرپشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قاسم سوری کو ملنے والے فنڈز کی تحقیقات کرائیں تاکہ عوام کے سامنے انکی کرپشن بے نقاب ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے