سردار اختر جان مینگل ودیگرکا میر عبدالغفور کلمتی کے انتقال پر میر حمل کلمتی سے اظہار تعزیت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل، مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر حمل کلمتی سے ان کے والد ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت میر عبدالغفور کلمتی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے پارٹی بیان میں میر عبدالغفور کلمتی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم غیر متنازع شخصیت کے مالک اور ثابت قدم ہو کر بلوچستانی عوام کے حقوق کی جدوجہد کرتے رہے مرحوم کی وفات سے جو خلائپیدا ہوا ہے وہ دہائیوں پر نہیں ہو سکے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے