صوابی میں گاڑی نہر میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

صوابی(ڈیلی گرین گوادر)صوابی کے علاقے ٹاٹ کورونہ کے قریب گاڑی نہر میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ صوابی کے علاقے منصوری چوکی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی نہر میں جاگری، حادثے میں گاڑی میں سوار 2 خواتین اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جو باچائی گاؤں میں فاتحہ خوانی سے واپس جا رہے تھے، لاشوں اور زخمیوں کو نہر سے نکال لیا گیا جبکہ حادثے میں گاڑی ڈرائیور محفوظ رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے