بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف خیرپور میں مقدمہ درج
خیرپور(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف خیرپور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ وڈا ماچھیوں پر سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، بلوچ رہنماء ماہ رنگ بلوچ پر لوگوں کو ملک اور فوج کےخلاف اکسانے کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی صدارت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا جاری ہے۔