نیشنل پارک میں بنیادی انفراسٹرکچر اور 5گیسٹ ہاوس تعمیر کریں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے منگل کے روز اچانک میاں غنڈی تفریحی پارک اورنیشنل پارک ہزارگنجی کا دوروہ کیااس موقع پرو زیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزراء سردارعبدالرحمن کھیتران،میر سلیم احمد کھوسہ،میرضیاء اللہ لانگو،مشیر حاجی محمد خان لہڑی،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان ودیگربھی تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے پارکس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ کیا کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو بریفنگ بھی دی گئی اوربتایاکہ نیشنل پارک میں مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ پارک میں نیا چڑیا گھر بنایا جائے،پارک میں تفریحی کے لیے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں پارک میں لائٹنگ کے لیے شمسی توانائی پروگرام ترتیب دیا جائے وزیراعلی نے ہدایت کی کہ نیشنل پارک میں ریسٹ ایریاز تعمیر کیے جائیں نیشنل پارک میں بنیادی انفراسٹرکچر اور 5گیسٹ ہاوس تعمیر کریں گے تفریحی مقامات کی ڈویلپمنٹ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلی نے جونیپر ہٹ آبزرویٹری کا بھی معائنہ کیا۔