آج ہم پاکستان کے آزاد فضاؤں میں آزادانہ زندگی گزار رہے ہیں، کرنل غضنفراقبال

مستونگ: کمانڈنٹ چلتن رائفلز کرنل غضنفراقبال،ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمداچکزئی ایف سی 107ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عاصم رضاء بی اے پی کے مرکزی رہنما سردار نوراحمدبنگلزئی نے کہا ہے کہ23 مارچ یوم قرارداد پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے آج کا دن ہمارے ملکی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے۔اس دن مملکت پاکستان کا وجود اس کائنات پر ایک معجزہ خداوندی سے کم نہیں یوم پاکستان ہمارے اکابرین کی قربانیوں جدوجہد اور اصولی موقف اور ہمارے لئے ایک آزاد مملکت کے حصول کی بنیاد ڈالنے کی یاد میں منائی جاتی ہے اس دن قیام پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔ آج ہم پاکستان کے آزاد فضاؤں میں آزادانہ زندگی گزار رہے ہیں اور دنیا کے اقوام کی صفوں میں شامل ہے یہ ہمارے بزرگوں کی جدوجہد شہیدا کی قربانیوں ہماری ماوں بہنوں بچوں کی تکلیف و اذیتوں کے بعد ہی ممکن ہوا ہے۔پاکستان کی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے یہ ملک ہے تو دنیا میں ہماری پہچان و عزت ہے اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں ایمانداری مسلسل جدوجہد کو اپنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم پاکستان ڈے کے موقع پر بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس مستونگ میں منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیرنواب محمدخان شاہوانی نوابزادہ میرشادین خان شاہوانی،اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئرعائشہ زہری سردار عبدالقیوم شاہوانی سردار ثناء اللہ ابابکی سمیت ضلع کے تمام سول و عسکری آفیسران قبائلی عمائدین اور مختلف اسکولوں کے اساتزہ طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہنے کہا کہ 23 مارچ 1940 برصغیر کی تاریخ کا ایک ایسا عظیم دن ہے جو تمام پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے. 23 مارچ کا دن پاکستان کی آزادی کی جدوجہد کا ایک اہم سنگ میل ہے ہمیں اس دن پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ نسل نو کو قیام پاکستان کے مقاصد اور تحریک پاکستان کے بارے میں آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ آنے والے کل میں ملک کو روشن اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں. انہوں نے کہا کہ23 مارچ یوم پاکستان کو شایان شان طریقہ سے منانا ہمارا قومی فریضہ ہے جبکہ آج ہم سب کو تجدید عہد کرنا ہوگا کہ قومی و ملکی سلامتی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.انھوں نے کہا کہ23 مارچ ہمیں اس عزم پر مزید پختہ کرتا ہے کہ ہم اس دھرتی کی حفاظت اور ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔تقریب میں حصہ لینے والے تمام طلبا و طالبات کو نقد انعامات و ٹرافی پیش کیے اور اساتزہ کرام کو تعریفی اسناد دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے