شیخ خلیفہ بن زید النہان نے خاران اور واشک میں اربوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹس دیئے ہیں، میر عبدالکریم نوشیروانی

رخشان (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ء سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے شمشی ائیر بیس پر شیخ محمد بن زید النہان کے بھائی شیخ عبد اللہ بن زید کا استقبال کیا،میر عبدالکریم نوشیروانی شیخ عبداللہ بن زید کے ہمراہ انکے کیمپ پہنچے اور رخشان ڈویژن اور خصوصاً خاران کے مسائل پر بات چیت تبادلہ خیال کیا۔میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہان نے ہمارے علاقے خاران اور واشک میں اربوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹس دیئے ہیں درجنوں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل کیا ہے جن میں شیخ زید بن انہیان ہسپتال خاران شیخ زید بن النیہان مسجد خاران احمد وال بابل پٹ تک روڈ سمیت دیگر علاقوں میں روڈ مسجد آب نوشی کیلئے کئی واٹر سپلائی اسکیم دیئے ہیں درجنوں دینی مدارس، مساجد تعمیر کروائیں ہیں جس پر ہم ان کے مشکور ہیں اور اس امید کے ساتھ آپ سے بھی یہی درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے پسماندہ علاقے کو اب بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے خصوصاً خاران حمدوال روڈ، خاران ٹو بیسمہ روڈ، مختلف یونین کونسل میں آب نوشی واٹر سپلائی اسکیم، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے دیئے ہوئے ہسپتال کی ریپئرنگ، خاران سٹی کیلئے مزید دس واٹر سپلائی اسکیموں کی ضرورت ہے میر عبدالکریم نوشیروانی کے تجاویز پر شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے یقین دیہانی کرائی کہ انشاء اللہ بہت جلد ان کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کیا جائیگا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) رخشان ڈویژن کے نائب صدر ایڈوکیٹ میر محمود خان نوشیروانی،میر منظور احمد رند، ضلعی لیبر سیکرٹری حاجی نور محمد محمد حسنی، الیاس ایس کے، میر مختیار احمد کبدانی، عبدالسلام نوتیزئی، عبداللہ بادینی و دیگر پارٹی رہنما ء ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے