حکومت صحت کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، سیکرٹری صحت بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سول ہسپتال کوئٹہ میں 22 بیڈز پر مشتمل سی سی یو کا افتتاح کیا۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا کہ سی سی یو کی تزئین و آرائش جدید تشخیصی اور علاج کے آلات یونیسیف کے تعاون سے شامل کیے گٸے ہیں۔ اس موقع پر سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت حمید زھری ، سیکشن آفیسر محکمہ صحت ایڈمن طہور خان ، سربراہ شعبہ امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر مجیب اللہ ترین ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمان ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہاشم بڑیچ اور اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر محمد خیر بھی موجود تھے سیکرٹری صحت نے کہا کہ22 بیڈز پر مشتمل سی سی یو سول ہسپتال کوئٹہ میں غریب اور دل کے بیماری سے متاثرہ لوگوں کے فائدے کے لیے ایک شاندار اضافہ ہے۔دل کے بہت سے مریض ہمیشہ سی سی یو میں داخل ہونے کے لیے انتظار کی فہرست میں رہتےتھے۔ امید ہے کہ اس سے ان کی بہتر خدمت کرنے میں مدد ملے گی۔ طبی ماہرین کو لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔بیمار کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جذبے ، توانائی اور توجہ کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔حکومت صحت کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے اور عام آدمی تک اس کے ثمرات پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی نے سیکرٹری صحت کو بتایا کہ سی سی یو مکمل طور پر آپریشنل ہے اس سال سول ہسپتال کے شعبہ امراض قلب میں 2000 سے زاٸد انجیوگرافیاں اور 600 انجیو پلاسٹیز کی گٸی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے