بلوچستان سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کے 1996 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

کوئٹہ/اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملک بھر میں عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے کل 2620 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 1996 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جبکہ 624 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 39امیدواروں میں سے17کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 22 کے منظور کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد سے 389 امیدواروں میں 127کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 262 منظور ہوئے جبکہ سندھ میں 181 امیدواروں میں سے 46 کے کاغذات نامزدگی مسترد اور 135 کے منظور کیے گئے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں 234 میں سے 55 امیدواروں کے کاغذات مسترد اور 179 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔خیال رہے کہ ملک بھر سے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کیلئے 22 ہزار 711 کاغذات نامزدگی درست قرار پائے تھے، آر اوز نے مجموعی طور پر 21 ہزار 684 مرد اور ایک ہزار 27 خواتین امیدواروں کیکاغذات نامزدگی درست قرار دیے۔مجموعی طور پر 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے