گورنر ہاؤس کوئٹہ میں یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلہ میں ایک پروقار سادہ تقریب منعقد کی گئی

کوئٹہ : گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منگل کے روز یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلہ میں ایک پروقار مگر سادہ تقریب منعقد کی گئی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔جسمیں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اشخاص دریان خان، محمد یوسف گچکی، حبیب پانیزئی، ڈاکٹر فاروق ایغور، پروفیسر ڈاکٹر شرین خان، غزالہ جمعہ خان، سلیمان خان مہترزئی، پروفیسر صاحبزادہ حمید اللہ اور محمد رفیق شاد کو قومی اعزازات سے نوازے گئے جبکہ ایکسیلینس ایوارڈز پانے والوں میں منیر احمد بادینی، ظفرعلی ظفر، پروفیسر زینب ثناء، محمد نعیم آزاد، پروفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ سیماب، پروفیسر سیال کاکڑ، ڈاکٹر عبدالرحمن براہوی، اسحاق سوز، ڈاکٹر لیاقت تابان، پروفیسر ڈاکٹر خالق، ڈاکٹر فردوس انور، محمد علی اختیار، پناہ بلوچ، ممتاز یوسف، آصف جہانگیر، حبیب الرحمن پانیزئی، امان اللہ ناصر، عارف ضیاء، ڈاکٹر عالم عجیب، اے ڈی بلوچ، پروفیسر سلطان الطاف علی، محسن شکیل اور ڈاکٹر منیر رئیسانی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے