شروع دن سے ہم بشر دوستی انسانی فلاح وبہبود ترقی خوشحالی کے قیام کیلئے کوشاں رہے،اصغر خان اچکزئی

چمن(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر حلقہ پی بی 51چمن سے اے این پی کے نامزد امیدوار اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ شروع دن سے ہم بشر دوستی انسانی فلاح وبہبود ترقی خوشحالی کے قیام کیلئے کوشاں رہے فلسفہ عدم تشدد اپناکر برصغیر پاک وہند سے انگریز سامراج جیسی قوت کو مات دی باچاخان کے ایک ادنی پیروکار کی حیثیت سے آپ دوستوں نے پچھلے انتخابات میں اپنی رائے کے زریعے میرے ذمے ذمہ درایاں تفویض کیں مین نے حتی آلوسی کوشش کی کہ آپ کے اعتماد پر پورا اترسکوں چمن ضلع کا قیام یہاں کے بسنے والے عوام کی دیرینہ مطالبہ تھا جس کو پورا کیا گیا اگر آپ نے دوبارہ اعتماد بخشا تو باقی ماندہ اہداف کے حصول کیلئے بھر پور کوشش کروں گا نئے شامل ہونیوالے دوست فکر باچاخان میں اتنے ہی اہم ہے جتنے مجھ سمیت تمام ضلعی ذمہ داران ہے انہیں خوش آمدید کہتیہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دامان میرالزی کلی حاجی تاج محمد میں نورزئی قبیلے کے مرسینزئی شاخ کے سرکردہ شخصیات حاجی محمد رحیم حاجی ملا خیرمحمد حاجی لعل محمد حاجی عبدالعلی کی اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت گاں کے 110 گھرانوں کے ہمراہ ایک مذہبی جماعت سے مستفی ہونے اور عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے اعلان کرنے کے موقع پر کیا شمولیتی پروگرام سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالخالق حقمل چئیرمین گل زمان خان امان اللہ خان ملک عمر غوث حاجی عبدالحبیب نورشاہ خان نورزی گل جانو عصمت وارخطا مرتضی نورزی حاجی عبدالولی حاجی محمد ولی حاجی فیض محمد مولوی اختر محمد نے خطاب کیاپروگرام میں ماسٹر شراف الدین چئیرمین حاجی زکریا محمد علی مدلاغفار اسفندیار و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ 8فروری جمہوری قوتوں کی نوید لیکر طلوع ہوگا عوامی نیشنل پارٹی پشتون قومی تحریک کے تسلسل کی حثیت سے پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہوئے حصہ لے رہی ہے ہم عوام کی قوت کے زریعے کامیابی حاصل کر کے جن اہداف کی نشاندھی کی تھی ان کے حصول کو ممکن بناکر دم لینگے یہاں کے عوام کے روزگار تعلیم صحت پینے کے پانی بجلی زرائع آمدورفت کو پہلی فرصت میں یقینی بنایا جائے گا انہوں نے حلقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8فروری کو لالٹین پر مہر تبت کر کے وطن دوست قوم دوست جمہوریت پسندی کا ثبوت دیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان۔میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کے قافلے پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پشتون خوا میں بدامنی کی حالیہ لہر اننتخابات کے التوا کیلئے رچایا جارہاہے حکومت اور ریاست کی ذمہداری ہے کہ وہ عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں بیان میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے کارکنوں سے دلی یکجہتی کااظہار اور ان کی جانب سے آج کوئٹہ پریس کلب جبکہ لورالائی ہرنائی اور قلعہ سیف اللہ میں جمعہ کے دن اعلان کئے گئے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور اس کی بھر پور حمایت کااعلان کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے