نیشنل پارٹی کے سابق سلیکٹڈ نمائندوں نے پنجگور میں صرف تجوریاں بھریں، میر اسداللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور خدابادان میں بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کی رہائش گاہ میں گرینڈ شمولیتی پروگرام نیشنل پارٹی کے کہنہ مشق اور سینئر ساتھیوں سردار عبدالحکیم رودینی حاجی محبوب بلوچ حاجی امیر بخش محمد انور محمد اقبال کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شامل ہوگئے گرینڈ شمولیتی پروگرام سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی کے ترقیاتی وژن اور کارکردگی سے مطمئن پنجگور کے باشعور سیاسی ورکروں اور پڑھے لکھے طبقات کی جوق درجوق شمولیتوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ عوام صرف بی این پی عوامی پر ہی اعتماد کرتے ہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی نے ہمیشہ عوام کے احساسات کی ترجمانی کی ہے 2018 سے لیکر 2023 تک عوام نے بی این پی عوامی کوجو بھاری مینڈیٹ دے کر زمہ داریاں سونپی تھیں بی این پی عوامی نے ہر قدم پر انکے ووٹ اور مینڈیٹ کا احترام کیا اور اپنے منشور پر من وعن عمل کیا پنجگور میں علمی درسگاہوں سے لیکر روڑ اور دیگر سیکٹر میں مثالی کام کرواکر خدمت کے اصل روح کو زندہ رکھا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کے مخالفین کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں ہے وہ صرف تفرقات کی بنیاد پر خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں خاص کر عوام نے نیشنل پارٹی کا بھیانک چہرہ دیکھ لیا ہے جو بلوچ دشمنی میں پیش پیش رہاہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے سابق سلیکٹڈ نمائندوں نے پنجگور میں صرف تجوریاں بھریں انکے دور کا ایک بھی کام ایسا نھیں ہے جس کا وہ کریڈٹ لے لیں ہر جگہ نامکمل اسکمیں چھوڑ کر الٹا عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی میں سیاسی وسماجی وقبائلی شخصیات کی جوق درجوق شمولیتوں سے مخالفیں کی تکالیف میں شدت ارہا ہے انکو میرا مشورہ ہے کہ وہ عوام کا وقت برباد کرنے کی بجائے 2028 کا انتظار کریں عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ بی این پی عوامی کو ہی سپورٹ کرینگے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر ں ے سردار عبدالحکیم رودینی حاجی محبوب اور دیگر کو سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے