پیپلز پارٹی مخالفین کو شکست دے کر حب لسبیلہ کے عوام کو قابضین کے چنگل سے آزاد کرائے گی، میر علی حسن زہری

حب (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، حب کے ضلعی صدر اور آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مخالفین کو شکست دے کر حب لسبیلہ کے عوام کو قابضین کے چنگل سے آزاد کرائے گی،یہاں خوشحالی و ترقی کے دور کا آغاز ہوگا، ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے اور عوام کو بنیادی سہولتیں اور حقوق واپس دلائیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی حب کی جنرل باڈی اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر علی حسن زہری نے کہا کہ آج جنرل باڈی اجلاس میں تمام کارکنان و عہدیداران کو ان کی ذمہ داریاں سونپنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ پولنگ اسٹیشن وائز لوگوں کی کمیٹیاں تشکیل دیں گئیں اورووٹرز کو متحرک کرنے کیلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا دور ہو گا، ملک سمیت بلوچستان میں جیالے حکومتیں بنائیں گے اور عوام کو ترقی اور خوشحالی دیں گے۔انہوں نے کارکنا ن اور حب و لسبیلہ کے عوام میں پیپلز پارٹی کیلئے جوش و جذبے کو سراہا اور عوام کو سلام پیش کیا کہ آ ج اکبر لاسی کے دور والا جوش و جذبہ نظر آرہا ہے، مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور وہ اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں انہیں اس قسم کی حرکتیں زیب نہیں دیتی، ہم نے پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے، کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور مخالفین کو دندان شکن جواب دینے کیلئے گھر گھر مہم جوئی شروع کردینی چاہئے۔ قبل ازیں میر علی حسن زہری نے جنرل باڈی اجلاس کی صدارت کی اور ضلعی جنرل سیکریٹری محمد شریف پالاری نے اجلاس کی کارروائی چلائی۔ اجلاس میں ضلع حب کے عہدیداران و ممبرا ن جنرل باڈی نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں عثمان کوہ بلوچ،میر نعیم بلیدی،میر علی اکبر زہری، منظور احمدسومرو،در بی بی بزنجو میر اسحاق زہری، محمد جان مری، میر اسحاق ریکی، عبدالرزاق لاسی، کامریڈ اللہ ورایا لاسی، کامریڈ شکیل احمد شیخ، سہیل انور رونجھو، ابراہیم کریم پلال، میر امام بخش بزنجو، مٹھل خان جمالی، میر داد بخش سیاپاد، میر علی خان قلندرانی، میر مشتاق جتک، صدام حسین پلال، منظور علی بلیدی، گوہر علی مگسی، سنی کمارکالرہ،انیل کمار، راج کمار، عطاء محمد خاصخیلی، حمل خان مری،ثناء اللہ بلوچ، میر گلاب خان مگسی، منور کھوسہ، عبدالحئی ابڑو، محمد بخش پلال، حسین بخش چانڈیو، کامریڈ اکبر سیال جاموٹ،امان بندیچہ و دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے