قلات، قیدیوں کے فرار ہو نے کے بعد ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر معطل، لاک اپ عملہ کے خلاف ایف آئی آر درج
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات جوڈیشل لاک اپ سے چھ6 خطرناک قیدیوں کی فرار کے بعد محکمہ پولیس کی جانب سے ذمہ دار آفیسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو معطل جبکہ جوڈیشل لاک اپ کے عملہ کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی اور نا کوں پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب جوڈیشل لاک اپ قلات سے 6خطرناک قیدی جن میں 302کے قیدی بھی شامل ہیں جوڈیشل لاک اپ کے دروازے کو توڑ کر دیوار پھلانگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جسکے بعد پولیس آفیسران اور اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اورعلاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔واضع رہے کہ جوڈیشل لاک اپ ریاست قلات کے دور میں گھوڑوں کا اصطبل ہوا کرتاتھا جسے بعد میں جوڈیشل لائپ میں تبدیل کردیا گیا،دریں اثنا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بابر مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور زمہ دار آفیسر کے خلاف تفتیش شروع کردیا گیاہے اور محکمانہ طور پر بھی کاروائی عمل لائی گئی ہے جبکہ فرار قیدیوں کی بھی تلاش شروع کردیا گیا بہت جلد تمام فرار قیدیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔