ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے کامریڈ یونس زہری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، مسائل و مشکلات پر تفصیلی گفتگو

تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بلوچستان سول سیکر ٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کامریڈ یونس زہری کی سربراہی میں وفد کی نیشنل پارٹی کیچ سیکرٹریٹ میں ملاقات، ملاقات میں ملکی اور خصوصا بلوچستان کی صورتحال اور بلوچستان سکریٹریٹ کے مسائل و مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے جمہوری و سیاسی حکمت عملی ہی بہترین سیاسی حکمت عملی ہے انھوں نے کہاکہ لوگ جوک در جوک پارٹی سے وابستہ ہورہے ہیں بلوچستان کے پسے ہوئے مظلوم طبقات کی آخری امید نیشنل پارٹی ہے عوام کی مدد و سپورٹ سے ووٹ کی طاقت سے کوئی نیشنل پارٹی کو شکست نہیں دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں انظامیہ اور سرکار کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہا ہے یہاں بارڈر کاروبار کو متاثر کرکے نیشنل پارٹی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے اور یہ کام سرکار کررہا ہے تربت انتظامیہ برائے راست اس عمل میں ملوث ہے اس بے قائدگی کے خلاف آئی جی ایف سی اور چیف سکریٹری بلوچستان کو فورا کاروائی کرنے کی ضرورت ہے انتظامیہ کے اقدامات صاف و شفاف انتخابی عمل کے سامنے رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حالات پہلے سے ٹھیک نہیں ہیں اور نوجوان انتخابی عمل اور اس کے نتائج سے خائف ہیں اس کے باوجود اگر سرکار نے جمہوری عمل کو متاثر کیا اور مداخلت کی تویہ علاقے مکمل طور پر ہمارے ہاتھوں سے نکل جائیں گئے ہم نے مشکل سے لوگوں کو الیکشن کے لیے تیار کیا ہے اگر اس کے نتائج کو بھی تبدیل کیا گیا یا مداخلت کی گئی تو نوجوان مکمل طور پر مایوس ہونگے جمہوری و سیاسی امید ختم ہو گئی انہوں نے کہاکہ باہر سے یہاں لوگ لاکر ان کو الیکشن لڑا یا جارہا ہے اس سے یہ بات واضع ہورہی ہے کہ مداخلت والی سوچ ابھی تک موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بار بھی سرکار نے یہی کیا تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی لوگوں کی آخری امید اور سیاسی نوجوانوں کا مرکز ہے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا۔ لوگوں کی نیشنل پارٹی سے دلچسپی اور پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ عوام کی مکمل حمایت نیشنل پارٹی کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ادارے مداخلت بند کریں بارڈر کاروبار کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کی طرف جائیں گئے عوام دشمن اقدامات ہرگز قبول نہیں کریں گئے۔اس موقع پر بلوچستان سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے گنانا سکریٹری میر ظفر زہری، میر جمعہ خان زہری، میر سیف زہری، ملک عطااللہ شاہوانی، نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، ریٹائر جسٹس شکیل احمد بلوچ، نثار بزنجو، جنید دشتی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے