خضدارمیں خسرے کی وباء سے 4 بچے جاں بحق
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں خسرے کی وباء سے 4بچے جاں بحق تفصیلات کے مطابق سینکڑوں متاثر ہو گئے محکمہ صحت کی جانب سے ہنگامی طورپر ٹیمیں خضدار روانہ ہو گئیں تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے آڑنجی میں موضع زانمبری میں خسرے کی وبا پھیل گئی جس کے باعث سینکڑوں بچے متاثر ہو گئے جبکہ وبا کا شکار ہو کر 4 بچے جاں بحق ہوگئے اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے کم ہیں اس کے علاوہ بیشتر بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ہنگامی طورپر محکمہ صحت نے ٹیمیں خضدار کے علاقے آڑنجی روانہ کر دی گئی ہیں۔