نوشکی، مسلح چوروں نے آر سی ڈی شاہراہ پر کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر بس کو لوٹ لیا

نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)آر سی ڈی شاہراہ پر کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر بس کو لوٹ لیاگیا لیویز زرائع کے مطابق منگل کے روز کوئیٹہ سے تفتان جانے والی مسافر بس پر احمدوال پھاٹک کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردیا جس پر بس کو روک دیا گیا مسلح چوروں نے مسافروں کے سامان والے بیگ اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے یاد رہے مسافر بسوں کو لوٹنے کا ایک مہینے میں یہ دوسرا واقعہ ہے نوشکی لیویز واقعہ کی مذید تفتیش کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے