کوئٹہ،لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کا کیس،2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کی سیشن عدالت نے نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے دونوں مرکزی ملزمان ہدایت اللہ خلجی اور خلیل احمد کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ منگل کو سیشن عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی معقول شک و شبہ سے بالاتر الزام لگایا گیا اور ٹرائل کورٹ کا ناقص فیصلہ قابل اعتماد نہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ سال 11 اکتوبرکو مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا اور مرکزی کرداروں ہدایت اللہ خلجی اور خلیل احمد کو 3، 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا بھی حکم دیا تھا۔ملزمان نے 2021 میں ایک لڑکی کو اپنے گھر میں قید کرکے اس کی نازیبا ویڈیو بنائی تھی۔دوران تفتیش ملزمان کے قبضے سے مزید لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے