پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ایمان کا حصہ ہیں ہمیں خود سے دور نہیں کیا جائے،عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ 25کروڑ عوام کا ہے، پاکستان تحریک انصاف کو ایک سازش کے تحت انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کی جا ری ہے، پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ایمان کا حصہ ہیں ہمیں خود سے دور نہیں کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے داؤد اتما نخیل، ذولیخہ مندو خیل کے ہمراہ منگل کوکوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، اس موقع پر ملک محراب خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے 98 فیصد امیدواروں کے کاغزات کو مسترد کر کے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کون سے گناہ کردئے ہیں جو انہیں سزاء دی جا رہی ہے عمران خان نے پاکستان کی عوام کوبولنے کی ہمت دی ہے ملک 25 کروڑ کا عوام ہے صرف میرا نہیں پاکستان کے ساتھ کون سا کھیل کھیلا جارہا؟ عمران خان کو صر ف اور صرف مردہ لوگوں میں روح ڈالنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نام پر کبھی سیاست نہیں کی اور نہ ہی کریں گے عمران خان ایک نظریہ بن چکا ہے ملک کے تمام ادارے ہمارے ایمان کا حصہ ہیں ہمیں خود سے دور نہیں کیا جائے پی ٹی آئی کو بھی سیاسی میدان میں اترنے دیا جائے پاکستان کو گالی دینے والوں کی زبان کاٹنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ اس موقع پر ملک محراب خان نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیا سی جماعتیں ملکی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیع دی رہی ہیں حکومت جو بھی اقدام اٹھا تی ہے اسکا اثر سیدھا عوام پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس انداز میں عمران خان نے ملک کو مشکل حالات میں سنبھالا اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی کارکردگی ہم سب کے سامنے ہے نگراں حکومت الیکشن کمیشن کی مدد سے پی ٹی آئی کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے